ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: قومی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والی ٹولی کا پردہ فاش : ایک ملزم گرفتار

کاروار: قومی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والی ٹولی کا پردہ فاش : ایک ملزم گرفتار

Tue, 23 Mar 2021 19:45:34    S.O. News Service

کاروار:23؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)شہر ی پولس تھانہ حدود اور قومی شاہراہ پر مسافروں کو ڈرا دھمکا کر رقم لوٹنے والی اور جاترا ، میلہ ، اتسوا کے موقع پر موبائیل چوری کرنےو الی ٹیم کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد اترکنڑا پولس نے کارروائی کرتےہوئے بھدراوتی اور شکاری پور سے تعلق رکھنےو الے 7افراد پر مشتمل ٹولی میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرنےکی اترکنڑا ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے جانکاری دی ۔

ایس پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس پی نے  بتایا کہ فی الحال شیموگہ ضلع شکاری پور تعلقہ ہلییور ہوسکیری کےمکین آصف ابن عبدالرحمن (35) نامی ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کے ساتھ 7لوگو ں کی ٹولی ہے۔ کے اے 02/ ایم  ایچ 4151نمبر کار میں شکاری پور سے کاروار پہنچ کر رات کے اوقات میں گوا اور کاروارکی قومی شاہرہ 66پر سواریوں کو روک کر رقم، زیورات اور موبائیل لوٹنے کی کوشش کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

کاروار کے بیت کھول کے قریب والی قومی شاہراہ پر 7چوروں  کی ٹولی اتوار کی رات اور پیر کی علی الصبح اپنی کار میں 2لوہےکی سلاخیں ، دو ڈنڈے ، نیلان کی رسی ، مرچی پاؤڈر رکھتے ہوئے شاہراہ پر آنےجانے والوں کو لوٹنے کی تیاری میں تھے۔ عین وقت مصدقہ اطلاع پر شہری پولس تھانہ پی ایس آئی سنتوش کمار ایم اپنے عملے کے ساتھ چھاپہ ما ر کر دفعہ 399، 402کے تحت کیس درج کرلیتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ بقیہ 6ملزم فرار ہوئے ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔ ملزموں  سے چوری اور ڈکیتی کےلئے استعمال کئےجانےو الے اشیاء کو ضبط کرلئے جانےکی ایس پی نےجانکاری دی ۔


Share: